دیو مالائی حسن سے مالا مال شنگریلا اسکردو دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے ، شگریلا جھیل کے اطراف ان دنوں قدرت کے شاہکار ایسے بکھرے پڑے ہیں کہ پورا علاقہ جنت کا نظارہ پیش کررہا ہے ، شنگریلا جھیل کی ایک خوبصورتی یہ بھی ہے کہ اس کنارے ایک نہایت ہی دلکش ہوٹل/ ٹورسٹ ریزارٹ تعمیر کیا گیا ہے جو یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے بہترین قیام گاہ ہے شنگریلا ریزارٹ 1983میں بنایاگیا اور یہ سکردو بلتستان کا پہلا ٹورسٹ ریزارٹ تھا اس جھیل کا صاف شفاف پانی ، خوبصورت نظارے اور فرحت بخش موسم سیاحوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔