وادی باشو، سکردو گلگت بلتستان
سکردو سے صرف 2 گھنٹے سفر کے بعد بلتستان میں سب سے خوبصورت سیاحتی مقام بشو ویلی آتا ہے، یوں تو بشو ویلی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے لیکن یہاں کی انفرادی خصوصیت جو بشو ویلی کو باقی علاقوں سے ممتاز بناتی ہے وہ ہے نعمت خداوندی سے مالامال ہونا, بشو ویلی خوبصورتی کے ساتھ قدرتی نعمتوں سے مالامال ہے پھل، میوہ جات، زرخیز زمین، صاف پانی، وسیع جنگل سمیت نایاب جانوروں کا مسکن بھی ہے،
علی آباد سے سلطان آباد تک وسیع نالے میں ٹراوٹ فش کثرت سے پای جاتی ہے، یہاں کے رہنے والے بہت خوش نصیب ہے کیونکہ ہر وقت صاف و شفاف چشمے کا پانی دستیاب ہے،
یہاں کے لوگ بھی انتہائی سادہ ، خوش اخلاق اور مہمان نواز ہے، بشو کا مطلب ہے انگور یہاں انگور کے سارے اقسام کثرت سے پایے جاتے ہے اسی وجہ سے بشو نام مشہور ہوا، آلو، چیری، خوبانی، سیب، شہتوت وغیرہ گلگت بلتستان میں پایا جاتا ہے اگر آپ کی خواہش ہو کی ان سب کو ایک جگہ دیکھ لوں اور زائقہ چکھوں تو بشو واحد جگہ ہے جہاں سب کچھ پایا جاتا ہے۔